ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لاتور میں کمیشن لے کر پرانے نوٹ کے بدلے نیا نوٹ دینے کے الزام میں 2 بینک اہلکاروں سمیت تین گرفتار

لاتور میں کمیشن لے کر پرانے نوٹ کے بدلے نیا نوٹ دینے کے الزام میں 2 بینک اہلکاروں سمیت تین گرفتار

Tue, 29 Nov 2016 03:26:36    S.O. News Service

ممبئی، 28/نومبر (آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز) نوٹ بندی کی وجہ سے ملک کے سبھی شہروں میں لوگوں کو کرنسی بدلوانے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے اور یہ دیکھا جا رہا ہے کہ کچھ بینکوں نے بورڈ لگا دیا ہے کہ ان کے پاس کیش نہیں ہے۔لوگ صبح سے ہی لائنوں میں لگے رہتے ہیں اور بینک کیش نہ ہونے کی بات کہتے ہیں،اس کی وجہ سے کئی شہروں میں ماحول خراب ہوا ہے۔اس درمیان کچھ بینکوں کے خلاف شکایتیں ملی ہیں کہ وہاں کے ملازمین کے ساتھ ملی بھگت کرکے کچھ لوگوں نے اپنی بلیک منی کو سفید کر لیا ہے اور کچھ بینکوں نے کچھ لوگوں کو مقررہ حد سے زیادہ نوٹ بانٹ دئیے ہیں۔اب ایسا ہی معاملہ مہاراشٹر کے لاتور سے سامنے آیا ہے، لاتور پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ آندھرا بینک کے ملازمین 20فیصد کمیشن پر پرانے نوٹ تبدیل کر رہے ہیں۔لاتورکے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر شیواجی راؤ راٹھور کے مطابق، اطلاع کی بنیاد پر جال بچھا کر 3افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں دو بینک کے اہلکار ہیں، پولس کے مطابق ان کے پاس سے 11لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں جو 2000روپے کی نوٹ کی شکل میں تھے۔خاص بات ہے کہ بینک اہلکار بینک بند ہونے کے بعد رات کو 9بجے کے بعد نوٹ تبدیل کرنے کا گورکھ دھندہ کر رہے تھے، پولیس نے معاملے میں آندھرا بینک کے لاتور برانچ کے اسسٹنٹ مینیجر، کیشئر اور ایک تاجر کو گرفتار کیا ہے۔


Share: